شہباز شریف کا گجرات میں بااثر افراد کا نوجوان پر تشدد کے واقعہ کی خبر کا نوٹس، رپورٹ طلب
لاہور(پ ر)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گجرات میں بااثر افراد کی جانب سے نوجوان پر تشدد کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے نوجوان کو ہسپتال میں علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔