ڈی پورٹ پالیسی میں غفلت، امیگریشن افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈی پورٹ پالیسی میں غفلت، امیگریشن افسروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(زاہد علی خان) ڈی جی ایف آئی اے غالب بندیشہ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ائیرپورٹس پر تعینات ایسے افسروں کے بارے میں رپورٹ انہیں بھجوائی جائے جو ڈی پورٹ پالیسی پر عمل نہیں کرتے اور ڈی پورٹ ہونے والوں کو مقدمات درج کر کے ان سے بھاری رشوت وصول کر رہے ہیں ڈی جی نے کہا کہ حکومت نے باقاعدہ ڈی پورٹ ہٹا دی ہے اور اس پر عمل درآمد کرنا تمام افسران کی ذمہ داری ہے، ان افسران کو قانون کے مطابق جھکنا پڑے گا ۔ غالب بندیشہ نے کہا کہ کچھ افسران اپنے فرائض سے غفلت برت کر دوسروں کے اختیارات استعمال کر کے لوٹ مار کر رہے ہیں اپنے اختیارات سے تجاوز کر کے ڈی پورٹ ہونے والوں سے بھاری رقوم وصول کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی پورٹ پالیسی کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں کو انسانی سمگلنگ سیل کے حوالے کرنا چاہئے اور مذکورہ سیل اگر ضروری سمجھے کہ وہ قصور وار ہے تو اس کو گرفتار کرے مگر بعض افسران اس کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ رپورٹ ملنے کے بعد ذمہ داروں کو معطل کر دیا جائے گا۔

کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -