ایم پی اے راشدہ یعقوب 4 انتخابی عذرداریوں پر یکجا سماعت کی ہدایت

ایم پی اے راشدہ یعقوب 4 انتخابی عذرداریوں پر یکجا سماعت کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کی الیکشن ٹربیونل فیصل آباد کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ٹربیونل کو ہدایت کی ہے کہ خاتون ایم پی اے کے خلاف زیر سماعت 4 انتخابی عذرداریوں پر یکجا سماعت کی جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے پی پی78جھنگ سے منتخب ہونے والی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن ٹربیونل فیصل آباد میں مخالفین نے ان کے خلاف مختلف بنیادوںپر انتخابی عذرداریاں دائر کر رکھی ہیں جس پر ٹربیونل الگ الگ کارروائی کر رہا ہے، درخواست گزار کے مطابق انتخابی عذرداریوں میں انکے خاوند کی جعلی ڈگری ہونے اور انکے خاوند کے ڈیفالٹر ہونے پر میری نااہلی کی استدعا کی گئی ہے جو غیرقانونی ہے، انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن ٹربیونل کی کارروائی کو کالعدم کیا جائے، ڈپٹی اٹارنی جنرل چودھری عامر رحمان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے عدالت کو بتایا کہ ٹربیونل کو تمام انتخابی عذرداریوں پر یکجا سماعت کرنے کا کہا جا سکتا ہے جس پر عدالت نے خاتون ایم پی اے راشدہ یعقوب کی درخواست نمٹاتے ہوئے ٹربیونل کو ہدایت کی ہے کہ ان کے خلاف زیر سماعت چار انتخابی عذرداریوں پر یکجا سماعت کی جائے۔
انتخابی عذرداری

مزید :

صفحہ آخر -