صدر آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہونگے

صدر آج اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورورپورٹ) صدرپاکستان ممنون حسین آج دوروزہ دورے پر بہاولپور پہنچ رہے ہیں وہ بہاولپور میں 23 اکتوبر کو ساڑھے تین بجے صادق پبلک سکول بہاولپورکی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے جبکہ 24 اکتوبر کو وہ اسلامیہ یونیورسٹی کے کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہونگے بہاولپور کی مقامی انتظامیہ، صادق پبلک سکول، اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ اور پی آئی ڈی کو ایک ڈائریکٹو کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ پرائیویٹ میڈیاکوصدر سے دوررکھاجائے اورتقریبات میں صرف سرکاری میڈیاکوہی مدعوکیاجائے اس ہدایت پر صادق پبلک سکول اوراسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے مقامی میڈیا کے تقریبات میں مدعو کرنے سے معذرت کا اظہارکیاہے۔
صدر بہاولپور آمد

مزید :

صفحہ آخر -