عمران خان کا دھرناتو صرف تین گھنٹے کا میوزیکل شو ہے،مجتبیٰ شجاع

عمران خان کا دھرناتو صرف تین گھنٹے کا میوزیکل شو ہے،مجتبیٰ شجاع

  

لاہور( نمائندہ خصوصی/سٹاف رپورٹر) پنجاب کے وزیر قانون میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اصل دھرنا عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا تھا جو انہوں نے ختم کردیا ہے عمران خان کا دھرناتو صرف شام کے وقت وہ بھی تین گھنٹے کا ایک میوزیکل شو ہوتاہے حکومت نے مذاکرات کے دروازے بند نہیں کئے ہیں اور دونوں جماعتوں سے مذاکرت کا سلسلہ اب بھی جاری ہے حکومت اور عوامی تحریک کے درمیان ڈیل کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وہ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی سر گرمیوں سے ملک کو تو کوئی فائدہ نہیں ہوا البتہ چین کے صدر نے دورہ پاکستان ملتوی کر دیا اور اس دورے کے دوران توانائی سمیت اربوںڈالرز کے جن منصوبوںکا افتتاح ہوناتھا وہ نہ ہو سکا۔

مجتبیٰ شجاع

مزید :

صفحہ آخر -