موٹے افرادکے لیے خوشخبری ،وزن کم کرنے والا لباس بھی آ گیا
لندن ( نیوز ڈیسک ) موٹاپے کے علاج کے لیے کیا کیا ایجادات سامنے آئیں۔ادویات ، مشروبات ، ورزشیں اور جانے کیا کیا ٹوٹکے لیکن اب موٹاپے کا علاج بذریعہ بجلی بھی سامنے آ گیا ہے۔برطانیہ میں E-Fit نامی خصوصی لباس کا استعمال کیا جا رہا ہے جو ایک جیکٹ اور لمبے نیکر پر مشتمل ہے جس کے اندر تاریں اور برقی الیکٹروڈ لگے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کو الیکٹریکل مسکلر سٹیمویشن (EMS) اور اس میں جسم کے پٹھوں کو ورزش کے دوران برقی کرنٹ کے معمولی جھٹکے دیے جاتے ہیں۔یہ ٹیکنالوجی اس سے پہلے مشہور ایتھلیٹ یوسین بولٹ اور فٹ بالر لوئنل میسی جیسے لوگ فٹ رہنے کے لیے استعمال کر چکے ہیں۔ورزش کی ایک نشست کے دوران یہ نظام 350 پٹھوں پر اثر انداز ہو کر انہیں تقریبا 36000 مرتبہ سکیڑتا ہے جس کے باعث 20 منٹ کی ورزش ایک گھنٹے کے برابر ہو جاتی ہے۔اگرچہ استعمال کرنے والوں نے اسے بہت مفید قرار دیا ۱ہے لیکن کچھ ناقدین کا کہنا ہے یہ جسمانی پٹھوں اور خصوصا اعصابی نظام پر منفی اثرات ڈال سکتا ہے۔