دھرنے کا خاتمہ”بہت دیر کی مہرباں جاتے جاتے“ کے مصداق ہے‘ ،حافظ حسین

دھرنے کا خاتمہ”بہت دیر کی مہرباں جاتے جاتے“ کے مصداق ہے‘ ،حافظ حسین

  

اوکاڑہ(آئی این پی) جمعیت علما اسلام( ف )کے مرکزی رہنما حا فظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے دھرنے کا خاتمہ”بہت دیر کی مہرباں جاتے جاتے“ کے مصداق ہے‘ گلو بٹ نے عمران خان کو ماموں کہا ‘ قادری نے اچانک دھرنا ختم کر کے عمران خان کو کزن سے ”ماموں“ بنا دیا۔وہ بدھ کو اوکاڑہ کے صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے ۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ایک بہت بڑی تبدیلی ضرور آئی ہے کہ گلو بٹ نے ڈاکٹر قادری کو تو ”ابو“ کہا لیکن عمران خان کو ماموں کہا اس بڑی تبدیلی کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر ڈیل کے بعد اس طرح کا ”ڈھول“ بجایا جاتا ہے جیسے حالیہ ”ڈیل“ کے بعد حکومت نے اپنے وزراءکو روکا کہ وہ قادری کے دھرنے کے خاتمے پر کوئی بیان بازی نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ جب کوئی کسی کا ”ممنوں“ ہوتا ہے تو وہ صدر بنتا ہے اور دوسرا ”ممنون“ اگر پنجاب کا گورنر بن جائے تو حیرت کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی وزیر اعظم کو حوصلہ دیا اور گزشتہ روز کی ملاقات میں بھی جے یو آئی نے وزیر اعظم کو تھپکی دی کہ وہ پارلیمنٹ کو مظبوط بنائیں کچھ نہیں ہو گا

حافظ حسین

مزید :

صفحہ آخر -