اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کا موبائل فون ، باڈی 18 قیراط سونے کی

اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کا موبائل فون ، باڈی 18 قیراط سونے کی
اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کا موبائل فون ، باڈی 18 قیراط سونے کی

  

جنیوا (نیوز ڈیسک) 250,000 ڈالر مالیت کے ساوینی سمارٹ فون کی باڈی 18 قیراط سونے کی دھات سے بنائی گئی ہے جس میں قیمتی ہیرے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ یہ فون کم اور ایک جیولری زیادہ ہے۔ اس کے موجد ساویلی دراصل ایک سنار ہیں اور جنیوا میں سونے کا بزنس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح خواتین اپنی جیولری کے حوالے سے شائق ہوتی ہیں۔ میں نے سوچا کہ ایسا فون بنادیا جائے جو جیولری کی طرح ہمہ وقت آپ کے ہاتھ یا جیب میں رہے اور آپ کی شخصیت کا حصہ بن کر دوسروں سے ممتاز کرے۔ ساویلی نے اس میں گوگل اینڈرائیڈ فون کا استعمال کیا ہے اور اس کو پرتعیش میٹیریل سے سجا کر لگڑری بنانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ ساویلی کے مطابق میرے لئے یہ کوئی فون نہیں بلکہ ایک جیولری آئٹم ہے۔

مزید :

علاقائی -