پیپرز کی چیکنگ ٹھیک نہیں ہوئی،متعدد امیدوار ناجائز فیل ہو گئے،فرسٹ ائر طالبات

پیپرز کی چیکنگ ٹھیک نہیں ہوئی،متعدد امیدوار ناجائز فیل ہو گئے،فرسٹ ائر ...

لاہور(لیڈی رپورٹر) فرسٹ ائیر کی سینکڑوں طا لبات نے لا ہور انٹر میڈیٹ بورڈ کے فرسٹ ائیر کے نتائج پر عدم اعتماد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پیپرز کی چیکنگ بہتر طریقے سے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ کو ناجائز طریقے سے فیل کردیا گیا ہے ،اور جبکہ بیشتر طالبا ت کے نمبروں میں بھی ہیرا پھیری کی گئی ہے انہوں نے مطالبہ ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لیں تاکہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف خواتین کا لجز کی طالبا ت نے روز نا مہ” پا کستان“ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ،فرسٹ ائیر کی طا لبا ت رابعہ علی،اقرا شہنا ز ،زویا، ارحمہ اور صا ئمہ نے کہا کہ ہمارے پیپرز کی چیکنگ بہتر طریقے سے نہیں کی گئی جس کی وجہ سے بہت سے طلبہ کو ناجائز طریقے سے فیل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کا حصول ویسے بھی بہت مشکل ہے ،اس پر سے اس طرح کے مسا ئل ہم بر دا شت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایک تو پہلے ہی والدین بہ مشکل ہما رے تعلیمی اخرا جا ت کو پورا کر تے ہیں اور غلط نمبر لگنے کی صورت میں بھی ہما را ہی نقصا ن ہے ،اگر پیپر ز کی دو با رہ ری چیکنگ کی جا ئے تو تب بھی ہمیں ہی فیس ادا کر نی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کرنے کے لئے وزیر اعلی نوٹس لیں تاکہ طلبہ کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے۔ دوسری جانب ترجمان لاہور بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کسی طالب علم کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو وہ اپنے پیپرزآکر چیک کریں اگر ہماری غلطی نکلی تو فیس واپس کردی جائے گی

فرسٹ ائر طالبات

مزید : صفحہ آخر