سویڈن کے قریب زیر آ ب پر اسرار آبدوز کا معمہ حل نہ ہو سکا

سویڈن کے قریب زیر آ ب پر اسرار آبدوز کا معمہ حل نہ ہو سکا
سویڈن کے قریب زیر آ ب پر اسرار آبدوز کا معمہ حل نہ ہو سکا

  

سٹاک ہوم (مانیٹرنگ ڈیسک )سویڈن کی بحری فوج کا کہنا ہے کہ اس نے پر اسرار غیر ملکی آب دوز دیکھی ہے ، تا ہم یقین سے نہیں کہا جاسکتا ہے کہ زیرِ آب جو چیز نقل و حرکت کرتے دیکھی گئی ہے وہ آب دوز ہے یا کچھ اور۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ نے سویڈن کے نزدیک نظر آنےوالی پراسرار غیر ملکی آب دوزسے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد اس مبینہ آب دوزکی موجودگی کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔ سویڈن کی فوج نے گزشتہ چند روز کے دوران کسی غیر ملکی چیز کے زیر آب نقل و حرکت کے تین واقعات نوٹ کیے تھے جسکے بعد ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں کہ شاید روس کی کوئی آبدوز علاقے میں گشت کر رہی ہے۔ روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ رڈار پر زیر آب نظر آنے والی چیز ہالینڈ کی آب دوز” برونیویس “ہوسکتی ہے جس نے چند روز قبل سویڈن کے ساحل کے نزدیک ہونے والی فوجی مشقوں میں حصہ لیا تھاتاہم ہالینڈ کی وزارتِ دفاع نے اس کی تردید کر دی ہے۔ سویڈن کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سویڈن کے حکام نے روس کی ایک ایمرجنسی ٹرانسمیشن سنی ہے جس میں سٹاک ہوم کے نزدیک جزائر میں ایک روسی کشتی کی خرابی کا ذکر کیا گیا تھا مگر روس اس سے انکار کرتا ہے۔

مزید :

علاقائی -