پرویز الٰہی کا دور کرپشن اور بدعنوانی سے عبارت تھا ،بچہ بچہ آگاہ ہے‘ زعیم قادری

پرویز الٰہی کا دور کرپشن اور بدعنوانی سے عبارت تھا ،بچہ بچہ آگاہ ہے‘ زعیم ...

  

لاہور ( اے این این )ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی جھوٹ بو ل کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے، میٹرو بس پر تنقید کرکے وہ اس کے پونے دو لاکھ غریب مسافروں کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں،پرویز الٰہی کو مفاد عامہ کے ہر منصوبے سے تکلیف پہنچتی ہے ۔پرویز الٰہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویز الٰہی دور کی کرپشن اور لوٹ مار کو عوام ابھی تک نہیں بھولے، پرویز الٰہی کا دور کرپشن اور بدعنوانی سے عبارت تھا ، بچہ بچہ ان کی کرپشن سے آگاہ ہے ،پر ویز الٰہی اور ان کے حواریوںنے پڑھا لکھا پنجاب پراجیکٹ کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی۔نہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فروغ تعلیم کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ڈیفڈ جیسے معیاری ادارے تعلیم کے میدان میں شہباز شریف کی خدمات کے معترف ہیں ۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ پرویز الٰہی اپنے دور میں کوئی بھی منصوبہ مکمل نہیں کر سکے، پرویز الٰہی دور کے نا مکمل منصوبوں کو مسلم لیگ (ن)کی پنجاب حکومت نے مکمل کیا ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران جھوٹے بیانات کے ذریعے خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اورلندن پلان کی ناکامی کے بعدوہ مکمل طور پرحواس باختہ ہو چکے ہیں ۔زعیم حسین قادری نے کہا کہ چوہدری برادران کو عوام نے گزشتہ انتخابات میں دیوار سے لگا دیا تھا ،آئندہ بھی ان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -