اپنے موبائل کو ہیکرز سے محفوظ رکھنے کے لئے مفید مشورے
سکینا (نیوز ڈیسک) اینڈرائیڈ فون دنیا بھر میں اپنی مقبولیت کے ریکارڈ خود ہی توڑ رہا ہے۔ ہر نئے ماڈل کے مارکیٹ میں آنے پر لوگ اس کی خریداری پر دیوانہ وار ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ اس کی لچک اور نئی ایپلی کیشنز کا اجراءہے۔ اب سوال یہ ہے کہ اس فون کی حفاظت کیسے جائے۔ اس ضمن میں صارف کو مندرجہ ذیل باتوں کا دھیان رکھنا چاہیے۔-1 سکرین لاک کا استعمال کریں، یہ لاک فون کے سکیورٹی سسٹم سے کیا جاتا ہے جہاں آپ اپنی مرضی کا پاسورڈ لگاسکتے ہیں۔-2 اپنے فون کو کوڈ لگائیں تاکہ کوئی دوسرا اس میں محفوظ کی گئی معلومات تک رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔-3 اپنے فون کا استعمال آئی ٹی ماہرکی ہدایات کے مطابق کریں، سکیورٹی کے مسائل حل کرنے والی ایک فرم ESET کے مطابق 30 سے 40 فیصد صارفین اینڈ رائیڈ فون کے استعمال سے ناواقف ہوتے ہیں۔ انہیں چاہیے کہ وہ کسی آئی ٹی ماہر سے مشورہ کریں۔-4 گوگل اینڈرائیڈ ڈیوائس منیجر کو فوری طور پر فعال بنائیں۔ اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ فون کے کھوجانے کی صورت میں یہ آپ کو اس جگہ کی نشاندہی کرے گا جہاں فون موجود ہوگا۔ اس کے لئے سیٹنگ مینو میں جاکر سکیورٹی پر کلک کریں اور ڈیوائس منیجر کو ایکٹیویٹ کریں۔-5 ایس ڈی کارڈ پر کسی بھی صورت میں ڈیٹا سٹور کرنے سے اجتناب کریں، اس کے چوری ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔-6 نامعلوم ذرائع سے ایپلی کیشن ڈﺅن لوڈ نہ کریں، اس سے فون میں وائرس جانے کا احتمال رہتا ہے جو کہ سارے سافٹ ویئر کو تباہ کرسکتا ہے۔-7 ایپلی کیشنز کو بھی لاک کریں۔ اس ضمن میں ہر طرح کی ایپلی کیشن اپنی حفاظتی اقدامات سے آگاہ کرتی ہے اس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔-8 فون سے فون کی ایپلی کیشنز کاپی نہیں کریں اس سے وائرس کے سرائیت کر جانے کے امکانات 99 فیصد ہوتے ہیں۔-9 اپنے فون کے سافٹ ویئر کو ہمیشہ اپ ڈیٹ رکھیں۔-10 ایک اہم احتیاط کے طور پر یہ طریقہ کار اپنائیں کہ استعمال کے بعد فون کو مکمل سائن آﺅٹ کریں۔ جیسے ای میل یا فیس بک کا استعمال کیا ہے تو پھر بند کرتے وقت اسے باقاعدہ شٹ ڈاﺅن کریں۔