آصف زرداری کابیگم نصرت بھٹو کو تیسری برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت

آصف زرداری کابیگم نصرت بھٹو کو تیسری برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت

اسلام آباد(پ ر)©پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی تیسری برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں سابق صدر نے کہا کہ بیگم صاحبہ ایک عظیم شخصیت تھیں جو بہادری کا مجسمہ تھیں۔ انہوں نے زندگی میں ذاتی مصائب جمہوری جدوجہد کے دوران برداشت کئے اور مستقبل کی نسلوں کے لئے راستوں کو روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم بھٹو مجسم وقار اور سخت ترین حالات کا بڑی دلیری اور حوصلے سے سامنا کیا۔ جمہوری جدوجہد میں انہوں نے ذاتی برداشت کا عملی نمونہ پیش کیا جو جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔ مشکلات کے باوجود فخر سے ان کا سر بلند رہا اور ایک ایسے وقت میں جب ان کے لئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے تھے انہوں نے برداشت کا سبق دیا۔ آج انہیں خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کی جدوجہد کو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر