امریکی فاﺅنڈیشن برائے تعلیم کے زیراہتمام تین شہروں میں ”ایجوکیشن فیئرز “کا انعقاد

امریکی فاﺅنڈیشن برائے تعلیم کے زیراہتمام تین شہروں میں ”ایجوکیشن فیئرز ...

لاہور (کامرس رپورٹر) امریکہ کی سات یونیورسٹیوں نے لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے کالج میلوں میں حصہ لیا اور سکولوں کا دورہ کیا، اس دورے کا اہتمام امریکی فاﺅنڈیشن برائے تعلیم (یو ایس ای ایف پی) اور ایجوکیشن یو ایس اے ایڈوائزنگ نے کیا تھا، اس کا مقصد ایک کلچرل سرگرمی اور امریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں پاکستانی طلبہ کے داخلے کا انتظام کرنا تھا۔ امریکی فاﺅنڈیشن برائے تعلیم کی قیادت میں یہ چار سال میں پانچواں دورہ ہے جو امریکی یونیورسٹیوں کی جانب سے کیا جارہا ہے۔ یہ دورہ پاکستانی عوام اور ہائی سکولوں کے ہونہار اور لائق فائق طلبا کے لئے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہا مریکی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کرسکیں۔ اس سال یونیورسٹیوں کے وفد میں والپیریرو یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ناردرن آٹیووا، سوانا کالج آف آرٹس اینڈ ڈیزائن، حرم کالج، نیویارک یونیورسٹی پولی ٹیکنیک سکول آف انجینئرنگ، نیٹ پیئرز یونیورسٹی اور فیئر فیلڈ یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے، وفد نے ان یونیورسٹیوں میں متوقع طور پر داخل ہونے والے طلبا کے علاوہ تعلیمی اداروں کے پرنسپلوں، کونسلروں، سٹاف کے ارکان اور ایڈمنسٹریٹر سٹاف سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ ایجوکیشن یو ایس اے ایڈوائزنگ کے منیجر عمیر خان نے وفد کا خیر مقدم کیا جس پکے بہت سے ارکان پہلے ہی پاکستان آچکے ہیں وفد نے پاکتانی طلبا کی ذہانت اور ٹیلنٹ کی تعریف کی۔

مزید : صفحہ آخر