ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی کے بیشتر نقصان کے ازالے کا اعلان

ملک ریاض کا عبدالستار ایدھی کے بیشتر نقصان کے ازالے کا اعلان

  

کراچی(پ ر) بحریہ ٹاﺅن نے عبدالستار ایدھی کو خصوصی امداد کے تحت بیشتر نقصان کے ازالے کا اعلان کیا ہے۔ بحریہ ٹاﺅن کے چیئر مین ملک ریاض حسین کے مطابق وہ ہر مکمل کوشش کریں گے کہ عبدالستار ایدھی کو پہنچنے والے صدمے کا ازالہ ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب بہت معزز اور قابل احترام شخصیت ہیں اور ان کے ساتھ ایسا سانحہ پیش آنا بہت افسوس کی بات ہے ۔ ملک ریاض حسین نے ایدھی فاﺅنڈیشن کی خدمات کی بھی دل کھول کر تعریف کی اور ایدھی صاحب کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹاﺅن کے وائس چیف ایگز یکٹو زین ملک نے بھی ایدھی صاحب سے کل ان کے ایدھی سنٹر کھارا در پر ان سے ملاقات کی اور ڈکیتی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

بحریہ ٹاﺅن

مزید :

صفحہ آخر -