شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں 13 سالہ حافظ قرآن کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

شہباز شریف کا ڈیرہ غازی خان میں 13 سالہ حافظ قرآن کو بداخلاقی کے بعد قتل کرنے ...

  

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے نواح میں 13 سالہ حافظ قرآن کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -