پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ اور بیس منٹ کی تا خیر سے شروع ہوا

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ اور بیس منٹ کی تا خیر سے شروع ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی/سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کا اجلاس حسب روایت گزشتہ روز بھی اپنے مقررہ ٹائم سے ایک گھنٹہ اور بیس منٹ کی تا خیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ہی مسلم لیگ (ق) کے پارلیمانی لیڈر سردار وقاص حسن موکل نے کہا کہ اجلاس کا وقت صبح 10بجے کا تھا جبکہ اجلاس ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا ہے جو ہمارے بولنے کا وقت ہوتا ہے وہ اجلاس کی تاخیر کی نظر ہو جاتا ہے۔ اس پر سپیکر رانا محمد اقبال نے تمام ارکان کو ہدایت کی وہ وقت کا خاص خیال رکھا کریں۔
اجلاس

مزید :

صفحہ آخر -