اقبال ٹاﺅن، بھتہ نہ دینے پر تاجر کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا

اقبال ٹاﺅن، بھتہ نہ دینے پر تاجر کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل)اقبال ٹاﺅن کے علاقہ میں بھتہ نہ دینے پر ملزم نے تاجر کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر دیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ذرائع کے مطابق کریم بلاک اقبال ٹاﺅن کے تاجر محمد شفیق سے گزشتہ روز ملزم محمد الیاس جو کہ گوجرانوالہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے، بھتہ لینے آیا جس پر تاجر نے کسی قسم کی بھی رقم دینے سے انکار کر دیا۔ملزم محمد الیاس نے طیش میں آ کر محمد شفیق پر چھریوں کے وار کر کے اس کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -