لوئر مال،28سالہ نوجوان کی نعش برآمد،مردہ خانہ میں جمع
لاہور(کرائم سیل)لوئر مال کے علاقہ سے 28سالہ نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق لوئر مال کے علاقہ میں میٹرو بس پل کے نیچے سے مقامی افراد کو ایک 28سالہ نوجوان کی نعش ملی ، انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جس نے شناخت نہ ہونے پر اسے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے دیگر معلومات پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی پتہ چلیں گی۔