تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری موخر کرنیکا فیصلہ

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری موخر کرنیکا فیصلہ ...

                             اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزیراعظم نوا ز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹیوں کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پراہم فیصلے کئے گئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے استعفوں کی منظوری موخررکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے شرکاءنے متفقہ رائے دیتے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کے استعفے قبول کرنے سے بحران پیدا ہوگااس لئے استعفے فی الحال قبول نہ کیے جائیں،کیونکہ استعفے قبول کئے جانے کی صورت میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے ضمنی انتخابات کرانا بھی مشکل ہوگا۔

چیئرمین پاکستان عوامی تحریک اجلاس میں طاہرالقادری کے دھرنا ختم کرنے کو خوش آئند قراردیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر اعظم نے کہ اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں سے بھی سیکھ کر آگے بڑھیں گے، دھرنوں سے نمٹنے کےلئے بہت صبرسے کام لیا،صبرکاپھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے، امید ہے کہ تحریک انصاف کا دھرنا بھی خوش اسلوبی سے اختتام پذیرہوگا۔آئین اورجمہوریت کی بالادستی ملکی ترقی کا واحد راستہ ہے۔پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے کہاکہ تحریک انصاف کے استعفے قبول کرنے سے سنگین بحران پیدا ہوگا،بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کرنی چاہیے نہ کہ ضمنی انتخابات کی طرف جانا چاہیے،ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری نظام چلتا رہے۔

مزید : صفحہ اول