نیشنل مینجمنٹ کورس کے 56شرکاء کی پولیس بریفنگ میں شرکت

نیشنل مینجمنٹ کورس کے 56شرکاء کی پولیس بریفنگ میں شرکت

لاہو ر (وقائع نگارخصوصی ) نیشنل مینجمنٹ کورس کے 56شرکاء نے گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس لاہور میں بریفنگ میں شرکت کی، وفد میں 8فیکلٹی ممبرز بھی شامل تھے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سرکاری مصروفیات کی وجہ سے ان کی عدم موجودگی کی بناء پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مہمانوں سے استقبالیہ خطاب کیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ، نواز وڑائچ، ڈی آئی جی PHP، سہیل چوہدری، AIGلاجسٹکس، شارک کمال صدیقی، AIGآپریشنز، رومیل اکرم اور AIGایڈمن اینڈ سیکیورٹی، سجاد حسن خان منج بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز فاروق مظہر نے اس موقع پر کورس کے شرکاء کو محکمہ پولیس کے آپریشنل طریقہ کار، موجودہ ورکنگ،بجٹ، مستقبل کی حکمت عملی، منصوبہ بندی کے علاوہ صوبے میں جرائم اور امن و امان کی صورت حال کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے واقعات اور درپیش چیلنجز کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر پولیس وفود کے تبادلے اور ٹریننگ کورسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی ویلفےئر اینڈ فنانس، سہیل احمد خان نے پنجاب پولیس کے بجٹ ، اخراجات اور ویلفےئر سے متعلقہ جاری اقدامات کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب،نسیم الزمان،ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ،کیپٹن (ر) محمد عثمان خٹک، ایڈیشنل آئی جی R&D،الطاف حسین، ایڈیشنل آئی جی CTD، محمد طاہر،ایڈیشنل آئی جی، سپیشل برانچ پنجاب، عارف مشتاق اور ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب، طارق مسعود ےٰسین نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے۔بعد ازاں پنجاب پولیس اور کورس شرکاء کے درمیان سووینےئرز کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید : علاقائی