ہماری جنگ ظالمانہ نظام کو تحفظ دینے والوں کیخلاف ہے، طاہر القادری

ہماری جنگ ظالمانہ نظام کو تحفظ دینے والوں کیخلاف ہے، طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (سٹاف رپورٹر )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تیسری طاقت سے ملکر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا پروپیگنڈا اپنی موت آپ مر گیا،وہ اسلام آباد سے ایبٹ آباد کیلئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں اور پارٹی رہنماﺅں سے گفتگو کر رہے تھے،اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمل سے ثابت کردیا ہم اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، دھرنا نہ دیتے تو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقتولین کی ایف آئی آر کبھی درج نہ ہوتی، ہماری جنگ ظالمانہ نظام اور اس کو تحفظ دینے والوں کے خلاف ہے، مخالفین اب میرے ملک سے جانے کی صرف خواہش ہی کرینگے، میرا جینا مرنا اب میرے عوام کے ساتھ ہے، ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز ہوتی تو ہمیں اسلام آباد کا انتہائی تکلیف دہ سفر نہ کرنا پڑتا، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکے خون کے دھبے قاتلوں کو عبرتناک سزا ملنے پر ہی دھلیں گے، سفر ختم نہیں شروع ہوا ہے، مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے قانونی اور سیاسی جنگ آخری سانس تک جاری رہے گی ،حکمت عملی تبدیل کی ہے دھرنے سے حکمرانوں اور استحصالی نظام کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب کیا، ہم ان تمام مظلوموں کو انصاف دلوانے کیلئے خندہ پیشانی کے ساتھ تکلیفیں برداشت کر رہے ہیں جو وسائل اور وقت نہ ہونے کے باعث حکومت اور اسکے ماتحت اداروں کے ظلم کو تقدیر کا لکھا سمجھ کر سر جھکا لیتے ہیں، دھرنے کے شرکاءنے جرا¿ت اور بہادری کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے ،ایسے کارکن کسی اور جماعت کو نصیب نہیں ،شرکائے دھرنا پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں ،دھرنا پاکستان بھر میں پھیلا دیا ہے، اس کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، پاکستان عوامی تحریک ہر مظلوم کی آواز بنی ہے اور بنی رہے گی۔

مزید :

صفحہ اول -