صوبائی دارالحکومت، 3 ایس ایچ اوز کے تقررو تبادلے کر دئیے گئے
لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت کے تین ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے جبکہ ہوٹل مالک پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او اور چار پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاﺅن شریف سندھو کو ایس ایچ او گرین ٹاﺅن ، پولیس لائن میں موجود محمد ظفر کو ایس ایچ او فیصل ٹاﺅن اور ایس ایچ او گرین ٹاﺅن احسان اشرف کو ایس ایچ او ستو کتلہ بنا دیا گیا ہے جبکہ ہوٹل مالک پر تشدد کرنے والے ایس ایچ او رائے ناصر اور اس کے چار ساتھی پولیس اہلکاروں محمد وکیل ،تنویر علی ،محمد شہزاد اور محمد اظہر کو معطل کر دیا گیا ہے ۔تمام ملزمان میں سے کسی کو بھی ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔