واضح ہو گیا طاہر القادری اور ہمارا مقصد الگ الگ تھا ،عمران خان

واضح ہو گیا طاہر القادری اور ہمارا مقصد الگ الگ تھا ،عمران خان

  

                  اسلام آباد (خصوصی رپورٹ ) عمران خان نے کہا دھرنے میں ظالموں کو بے نقاب کرتے رہیں گے۔ پاکستان عوامی تحریک کے واپس جانے پر افسوس ہے۔ واضح ہو گیا طاہرالقادری اور ہمارا مقصد الگ الگ تھا۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا دھرنا مظلوم اور کمزور لوگوں کی آواز بلند کرنے کیلئے ہے۔ اگلے پلان میں عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا۔ اگر بادشاہت کیخلاف نہ اٹھے تو یہ اسی طرح ملک لوٹتے اور بچوں کو بادشاہ بناتے رہیں گے جب تک میرے اندر جان ہے یہاں رہونگا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا ہم حقیقی جمہوریت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور دوسری طرف بادشاہت ہے یقین دلاتا ہوں کوئی بھی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔ یہ وقت فیصلہ کن ہے گیارہ کروڑ پاکستانی دو وقت کی روٹی نہیں کھا سکتے، ڈھائی کروڑ بچے اسکول نہیں جاتے ملک لوٹا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کور کمیٹی کو بتا دیا تھا کہ نواز شریف کے استعفے تک بیٹھوں گا۔

مزید :

صفحہ اول -