مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔بتایا جاتا ہے کہ مناواں کے علاقہ میں واقع سہیل کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیتی گھریلو سامان اور فرنیچر وغیرہ جل گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔گرین ٹاؤن میں ایک جنرل سٹور میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید :

علاقائی -