بیوی پر قاتلانہ حملہ کرانے کے الزام میںاداکارہ ہنی شہزادی کاشوہر گرفتار

بیوی پر قاتلانہ حملہ کرانے کے الزام میںاداکارہ ہنی شہزادی کاشوہر گرفتار

لاہور(کرائم سیل)پولیس نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے شوہر کو اپنی بیوی پر قاتلانہ حملہ کرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نوید نے ہنی شہزادی کے قتل کے لیے اجرتی قاتلوں کو 10لاکھ روپے دیئے تھے ۔چند ماہ قبل ہونے والی فائرنگ میں اداکارہ ہنی شہزادی بچ گئی تھیں جبکہ ان کی بھابھی اور گن مین جاں بحق ہو گئے تھے۔

مزید : علاقائی