کینیڈین پارلیمنٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ فوجی ہلاک ،حملہ آور بھی مارا گیا

کینیڈین پارلیمنٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ فوجی ہلاک ،حملہ آور بھی مارا گیا ...

                      اوٹاوا(خصوصی رپورٹ) کینیڈا کی پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک فوجی ہلاک ہو گیا جب کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی ماراگیا۔مقامی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے پارلیمنٹ کی عمارت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے فوجی زخمی ہوگیا ریسکیواہلکاروں نے زخمی فوجی اہلکارکو ہسپتال منتقل کردیاتاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا تاہم خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ اس کے مزید ساتھی عمارت میں موجود ہوسکتے ہیں، فائرنگ کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت کے دروازے کو فوری طور پر بند کردیا گیا جب کہ عمارت میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب کینیڈین وزیر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیر اعظم اسٹیفن ہارپرکو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کرکے ان کا آفس بند کردیا گیا ، ملالہ یوسف زئی سے ملاقات سمیت ان کی تمام تر مصروفیات معطل کر دی گئیں ،پارلیمنٹ کی عمارت میں موجود افراد بھی محفوظ ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے تاہم فائرنگ کے واقعے کی صورتحال لمحہ بل لمحہ بدل رہی ہے جس پر ہم قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول