نوبل انعام ملنے پر سکول کاکام نہ کیا ٹیچر سے ڈانٹ پڑی،ملالہ کا انکشاف

نوبل انعام ملنے پر سکول کاکام نہ کیا ٹیچر سے ڈانٹ پڑی،ملالہ کا انکشاف

  

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)امن کا عالمی نوبل ایوارڈ جیتنے والی پہلی پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ جس روز ان کو امن کا نوبل انعام ملنے کا اعلان کیا گیا اس روز وہ اپنا سکول کا کام مکمل نہیں کر پائی تھیں ، جس کے نتیجے میں انہیں اپنی استانی سے ڈانٹ سے ڈانٹ بھی پڑی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک برطانوی چینل کو انٹرویو میں کیا۔واضح رہے ملالہ یوسفزئی کو بچوں میں فروغ تعلیم کی کوششوں کی وجہ سے عالمی نوبل انعام برائے امن سے نوازا گیا تھا۔

مزید :

صفحہ اول -