پنجاب، 24گھنٹوں میں587ٹریفک حادثات ،471افرادشدید زخمی

پنجاب، 24گھنٹوں میں587ٹریفک حادثات ،471افرادشدید زخمی

  

لاہور(کرائم سیل) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 587ٹریفک حادثات میں471افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا گیاجبکہ231افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں277ڈرائیورز ،22کم عمرڈرائیور،335مسافراور96پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ107ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت120متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد53حادثات میں62متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ ملتان 41حادثات میں46متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید :

علاقائی -