” شراب نوشی تعزیری جرم ہے یا اس پر حد لاگو ہوتی ہے“ شریعت ایپلٹ بینچ آج جائزہ لے گا

” شراب نوشی تعزیری جرم ہے یا اس پر حد لاگو ہوتی ہے“ شریعت ایپلٹ بینچ آج جائزہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں شریعت ایپلٹ بینچ وفاقی حکومت کی شرعی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیل اور شراب نوشی تعزیری جرم ہے یا اس پر حد لاگو ہوتی ہے کے بارے میں شرعی مباحثے کا (آج) جمعرات کو جائزہ لے گا۔ امتناعی شراب آرڈر مجریہ 1979 کے تحت شراب پر حد کا اطلاق ہوتا ہے اس جرم کی سزا 80کوڑے لگانا مقرر کی گئی تھی تاہم وفاقی شرعی عدالت نے اس قانون کو کالعدم کرکے شراب نوشی کو تعزیری جرم قرار دیا تھا ۔ عدالت کے فیصلے کے تحت شراب نوشی کی سزا چالیس جوتے اور چھڑی مارنا ہے‘ وفاقی حکومت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کی شریعت ایپلٹ بینچ سماعت کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -