35لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 2افراد کےخلاف نامزد مقدمہ درج

35لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 2افراد کےخلاف نامزد مقدمہ درج

لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ کے علاقہ میں ایک شخص سے 35لاکھ روپے بھتہ مانگنے والے 2افراد کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تاجر حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ عمران اور سرور نامی افراداس سے 10لاکھ روپے بھتہ مانگتے رہے ،نہ دینے پر اس کے گھر پر فائرنگ کروائی گئی اور اب یہ افراد اس سے 35لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی