نوسر بازوں نے 35سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نوسر بازوں نے 35سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

لاہور(کر ائم سیل)داتا دربا ر کے علاقہ میں نوسر بازوں نے 35سالہ شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔پولیس نے لاش مردہ خانہ میں جمع کر وا کرورثا کی تلاش شروع کر دی ۔تفصیلا ت کے مطابق دربار کے علاقہ میں نامعلوم شخص کی لاش ملی ، شبہ ہے کہ اس کوزہریلی چیز دے کر موت کے گھاٹ اتار اگیا۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز تھانہ داتا دربار کے علاقہ سے پولیس کو نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کی تلاشی پر اس کی جیب سے شناختی کارڈ کی کاپی ملی جس پر اس کا نام ضمیر اور پتہ پنڈی کا درج تھا ۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کر وا کرشناختی کارڈ پر درج پتہ کے مطابق ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -