نہ ڈیسوں، نہ ڈیسوں، کراچی نہ ڈیسوں: بلاول کا نعرہ

نہ ڈیسوں، نہ ڈیسوں، کراچی نہ ڈیسوں: بلاول کا نعرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاڑکانہ (خصوصی رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے، کراچی پاکستان کی زنجیر ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دنیا میں کہیں بھی ظلم ہوتا ہے تو وہاں کے لیڈر عوام کیلئے کھڑے ہوتے ہیں لیکن پاکستان میں سیاستدان عوام کے لئے کھڑے نہیں ہوتے۔ کراچی میں لبرل فاشسٹ ضیائ الحق کا قانون سندھیوں کیخلاف استعمال کرتے ہیں۔ کراچی سندھ کے تاج میں کوہ نور اور منی پاکستان ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ لاڑکانہ میں ہندوﺅں کے مذہبی تہوار دیوالی کی تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پاکستان کی واحد حکومت ہے جو دیوالی منا رہی ہے۔ ہم اکٹھے مل کر خوشحال ترقی یافتہ پاکستان بنائیں گے۔ اپنے خطاب میں بلاول نے '' نہ ڈیسوں، نہ ڈیسوں، کراچی نہ ڈیسوں''، مرسوں، مرسوں جناح کا پاکستان نہ ڈیسوں، یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور اور جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے -

مزید :

صفحہ اول -