زیادہ مقدار میں شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا

زیادہ مقدار میں شراب پینے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا

لاہور(کرائم سیل)تھانہ جنوبی چھاﺅنی کی حدود میں زیادہ مقدار میں شراب پینے کی وجہ سے اےک شخص ہلاک ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ نشاط کالونی کا رہائشی 38سالہ ڈیوڈ گزشتہ روز اپنے گھر میںمردہ پایا گیا۔گھر والوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی نعش کے ساتھ سے شراب کی بوتلیں پڑی ہوئی ملی ہیں اور وہ شراب نوشی کے دوران زیادہ مقدار میں شراب پینے کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہے البتہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید : علاقائی