عوامی تحریک کا دھرنا ختم، سی ڈی اے کے عملے کا شاہراہ دستور پر صفائی کا آغاز

عوامی تحریک کا دھرنا ختم، سی ڈی اے کے عملے کا شاہراہ دستور پر صفائی کا آغاز

  

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے کے ختم ہونے کے بعد سی ڈی عملے نے صفائی کا آغاز کردیا،ملک بھر کے مختلف شہروں سے آئے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے گھروں کی جانب رخ کر لیا ۔ سی ڈے اے کے عملے نے کہاہے کہ شاہراہ دستور کومکمل طور پر صاف کرنے میں مہینے سے زائد کا وقت درکار ہو گا۔اسلام آباد میں گزشتہ رات پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد عوامی تحریک کے کارکناں نے واپس اپنے گھروں کا رخ کر لیا ۔ کارکنان کی واپسی کے ساتھ ہی سی ڈی اے کی جانب سے صفائی کا عملہ بھی حرکت میں آگیا اور شاہراہ دستور پہنچ گیا۔ سی ڈے اے کے عملے نے میڈیاکو بتا یا کہ اسلام آباد کے ہر سیکٹرمیں 20بندوں کو بھیجا گیا ہے، دھرنے کے باعث شاہراہ دستور کی مہینے سے زیادہ صفائی نہیں کی گئی، صفائی کا عمل مکمل کرنے میں ایک سے ڈیڑھ ماہ کا وقت لگ سکتا ہے

مزید :

صفحہ اول -