لوہاری گیٹ،پولیو ٹیم پر 2افراد کا تشدد،مقدمہ درج،تفتیش شروع

لوہاری گیٹ،پولیو ٹیم پر 2افراد کا تشدد،مقدمہ درج،تفتیش شروع

لاہور(کرائم سیل)لوہاری گیٹ کے علاقہ میں پولیو ٹیم پر دو افراد کا تشدد،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز پولیو کے قطرے پلانے کےلئے خواتین ورکرز کی ایک ٹیم گئی ایک گھر میں موجود دو افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا پولیس ورکرز کے اصرار پر انہوں نے خواتین ورکرز سے ہاتھا پائی کرتے ہوئے ان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے۔

مزید : صفحہ اول