تھر پارکر میں قحط کی صورتحال بر قرار ،خوراک کی قلت سے مزید دو بچے جاں بحق

تھر پارکر میں قحط کی صورتحال بر قرار ،خوراک کی قلت سے مزید دو بچے جاں بحق ...

  

                  تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک )تھرپارکر میں قحط کی صورتحال برقرار ، خوراک کی قلت سبب مزید دو بچے دم توڑ گئے،سندھ حکومت کی جانب سے آفت زدہ علا قہ قرار دینے کے باوجود امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھرپارکر میں قحط کی صورتحال ہے اور تین برس سے بارشیں نہ ہونے کے باوجود قحط کی صورتحال سنگین بن گئی ہے جبکہ لوگ بھوک اور پانی کی قلت کا شکار ہونے سے مشکلات کے شکار ہیں۔علاقے میں خوراک کی قلت سے بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے اور مٹھی سول ہسپتال میں مزید زیر علاج دو بچے دم توڑ گئے ہیں۔مٹھی کے نواحی گاآں ڈابھو ولی محمد کا رہائشی پانچ دن کا جام ولد اردان اور چھاچھرو کے نواحی گاآں مٹھی کاتڑ کی بچی پانچ سالہ نیبراج کی بیٹی چھوتھی غذائی قلت سے بیمار ہونے کے بعد دم توڑ گئی جبکہ 53 بچے سول ہسپتال مٹھی میں زیرعلاج ہیں جس میں سے تین بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سندھ حکومت نے تھرپارکر کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی ہیں۔

مزید :

صفحہ اول -