موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ ایک طالب علم جاںبحق، دو سرا شدید زخمی

موٹر سائیکلوں میں تصادم‘ ایک طالب علم جاںبحق، دو سرا شدید زخمی

  

کوٹلی لوہاراں (نامہ نگار ) ہےڈمرالہ پر دوموٹر سائیکل سواروں کے تصادم میں فرسٹ ایئر کا ایک طالب علم جاںبحق، دو سرا شدید زخمی ۔واقعہ کے مطابق ہےڈمرالہ کے علاقہ ٹبی گجراں سرخ پور کارہاشی سہیل رشید جو کہ فرسٹ ایئر کاسٹوڈنٹ تھا اپنی موٹر سائیکل پر سوار سیالکوٹ سے اپنے گھر جارہاتھا کہ موضع شیر پور کے قریب مخالف سمت سے آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سلطان احمد سکنہ ڈسکہ سے ٹکرا گئی جس سے سہیل اور سلطان شدید زخمی ہوکرگرپڑے ان کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سہیل رشید زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ چالیس سالہ سلطان کی ایک ٹانگ ٹوٹ گئی پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید :

علاقائی -