وزیر اعظم نے دوران ملازمت انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کیلئے امدادی پیکج کی منظوری دیدی
اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم نوازشریف نے ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کے لئے25 لاکھ گریڈ 17 کے40 لاکھ ،گریڈ18 اور19 کے لئے80 لاکھ اور گریڈ20 یا اس سے اوپر کے لئے 90 لاکھ روپے دوران ملازمت انتقال کی مد میں سرکاری ملازمین کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے دوران ملازمت انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے لئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا۔امدادی پیکج کی مد میں گریڈ ایک سے16 کے ملازمین کو25 لاکھ گریڈ17 کے ملازمین40 لاکھ ،گریڈ18اور19 کے لئے80 لاکھ اور گریڈ20 یا اوپر کے ملازمین کو دوران ملازمت انتقال پر ان کے لواحقین کو فراہم کئے جائیں گے اور لواحقین کے بچوں کو بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور نوکریوں کی فراہمی میں بھی انہیں معاونت دی جائے گی