سیالکوٹ ،بھارتی فورسز کی دھان کی کٹائی کے دوران گولہ باری ،1شہری جاں بحق ایک زخمی

سیالکوٹ ،بھارتی فورسز کی دھان کی کٹائی کے دوران گولہ باری ،1شہری جاں بحق ایک ...

               سیالکوٹ(اے این این ) بھارت کا جنگی جنون جاری،سیالکوٹ سے ملحقہ ورکنگ باو¿نڈری پر چاول کی کٹائی کے دوران بلا اشتعال فائرنگ ،ایک شہری جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا،سول آبادی پر گولہ باری سے لوگ کام ادھورا چھوڑ کرگھروں میں محصور ہو گئے،چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی،دشمن کی متعدد چک پوسٹین تباہ،توپیں خاموش،بھارتی سورما اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ کارروائی میں بدھ کو سیالکوٹ سے ملحقہ ورکنگ باو¿نڈری پر سول آبادی کو اس وقت گولہ باری سے نشانہ بنایا گیا ہے جب مقامی لوگ چاول کی فصل کی کٹائی میں مصروف تھے۔بھارتی گولہ باری سے لوگ کام ادھورا چھوڑ کر گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے خواتین اور بچے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ،گولہ باری سے تعلیمی ادارے بھی بند کر دئیے گئے ،بھارتی فورسز نے باجڑہ گڑھی ، چارواہ سیکٹر، دومالہ ، تلسی پور ، گوڑ ، بھگیاڑی اور چپرار سکٹر سمیت دیگر دیہات پر فائرنگ کی اور مارٹر گولے برسائے ۔بھارتی فائرنگ سے چاروہ سیکٹر کے گاو¿ں دومالہ میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فائرنگ کا نشانہ بننے ولاے دونوں افراد چاول کی فصل کاٹنے میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری کا چناب رینجرز کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا جس سے دشمن کی توپیں خاموش ہو گئیں ۔چناب رینجرز کی جوابی کارروائی سے بھارتی سرحدی فورس کی متعدد چک پوسٹوں کو نقصان پہنچا اور بھارتی سورما اسلحہ چک پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ عید الاضحی کے روز سے شروع ہونے والی گولہ باری سے اب تک 12افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں ۔ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں ۔متعدد مکانوں کو بھی بھارتی گولہ باری سے نقصان پہنچا ہے ۔چناب رینجرز کی بھر پور جوابی کارروائی،دشمن کی متعدد چک پوسٹین تباہ،توپیں خاموش،بھارتی سورما اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔دوسری جانب بھارت نے پاکستان پر روایتی الزام تراشی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہاہے کہ ورکنگ باﺅنڈری پر فائرنگ میں پہل پاکستان کی جانب سے کی گئی ہے۔بھارت کے دفاعی ترجمان کے مطابق پاک فوج نے جموں سے ملحقہ سامبا سیکٹر کے علاقے رام گڑھ میں بی ایس ایف کی سرحدی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ۔فائرنگ میں چھوٹے اور خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیاگیا ۔پاک فوج نے ارنیا سیکٹرمیں بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کی ہے ۔تاہم پاکستان کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔جموں میں ایک سینئر پولیس آفیسر کے مطابق پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیلاب زدگان کے ساتھ دیوالی منانے مقبوضہ کشمیر آرہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول