چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں کی نقدی اور قیمتی اشیاءسے محروم ...

                     فیصل آباد(بیورورپورٹ)ڈاکوﺅں اور چوروں کی نان سٹاپ وارداتوں کے دوران نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے کی نقدی زیورات 9موٹر سائیکلیں درجن بھر موبائل فون اور قیمتی اشیاءکی چوری اور چھینا جھپٹی کر کے نو دو گیارہ ہو گئے اور پولیس حسب معمول ان کی گرد کو بھی نہ چھو سکی رضا آباد کے علاقہ الیاس پارک میں آصف سے تین نامعلوم ڈاکو تین ہزار روپے موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبر8543مرضی پورہ میں کاشف سے تین ڈاکو موٹر سائیکل FDL5626 چھین کر لے گئے لنڈیانوالہ کے علاقہ اڈہ فرید والا میں لطیف سے تین نامعلوم مسلح افراد 21ہزار روپے اور 2موبائل فون سمن آباد کے علاقہ سائنس کالج کے سامنے سے وکراش سے دو ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل FDP9943چھین لی غلام محمد آباد اچکیرا روڈ پر محمد علی کے گھر سے نامعلوم ڈاکوﺅں نے نقدی زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ لیا اور چلتے بنے گلبرگ کے علاقہ جی سی یونیورسٹی کے نزدیک محمد ادریس سے دو ڈاکو موٹر سائیکل FDW2چھین لی پیپلزکالونی ڈی گراﺅنڈ میں محمد عمر سے دو ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل FDX4864اور موبائل چھین لیا لنڈیانوالہ کے موضع پنڈی عیسیٰ میں منظور کے گھر میں گھسنے والے پانچ رکنی ڈاکوﺅں کا گروہ 8تولے زیور 10ہزار روپے سے زائد نقدی اور لائسنسی بندوق چھین کر لے گیا سمن آباد کے علاقہ گلشن اقبال سی بلاک میں عقیل کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور زیورات نقدی اور قیمتی سامان چرا کر لے گئے ریل بازار کے علاقہ کچہری بازار سے عرفان کی موٹر سائیکل ہنڈا 125نمبر FDK7279چوری ہو گئی تھانہ سول لائن کے علاقہ افشاں کالونی سے رضوان کی موٹر سائیکل FSD7144کوتوالی کے علاقہ کچہری بازار سے ندیم کی موٹر سائیکل نمبر6400اور بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ میں عائشہ بی بی کے گھر کے تالے تور کر نامعلوم چور بھاری مالیت کی نقدی زیورات اور قیمتی سامان چراکر لے گئے۔

مزید : علاقائی