آسو ڈکیت گینگ اورگلو موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

آسو ڈکیت گینگ اورگلو موٹر سائیکل چور گینگ کے سر غنوں سمیت 7 ملزمان گرفتار

  

 لاہور(کرائم سیل)فیصل ٹاؤن پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے کی وارداتوں میں ملوث آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت4 ملزموں کو جبکہ ہربنس پورہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گل بہار عرف گلو موٹر سائیکل چور گینگ کے3ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کے دوران لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالیت کا مال ، موٹر سائیکلز،موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیاہے۔ تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او لاہو ر کیپٹن (ر) محمدامین وینس نے شہر میں ڈکیتی ، راہزنی اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ماڈل ٹاؤن محمد باقر کو ان وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کاحکم دیا۔ انہوں نے ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن میر کاشف خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او فیصل ٹاؤن محمد شریف سندھو اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دے کر وارداتوں میں ملوث ملزموں کو ٹریس کرنے کا ہدفدیا۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے آسو ڈکیت گینگ کے سرغنہ آصف عرفآسو اور اس کے 3ساتھیو ں منیر عرف بلی،عظیم عرفبلا اوربالی کھرل کو گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے مسروقہ طلائی زیورات، 5موٹر سائیکلیں، موبائل فونز ،ایک لاکھ روپے نقدی، دیگر قیمتی اشیاء اورناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔ دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشزڈاکٹر حیدر اشرفکی ہدایت پرتمام ڈویژنل ایس پیز کو جرائم پیشہ عناصر کی سر کوبی کے لیے خصو صی ٹاسک دیا گیاجس پر ایس پی کینٹ محمد ندیم نے ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل قیصر مشتاق کی سربراہی میں ایسے گینگ کی سرکوبی و گرفتاری کے لیے زیرِ نگرانی ایس ایچ اوہربنس پورہ محمد امجد علی و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے دن رات کی محنت کے بعد اور پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتوں میں ملوث گل بہار عرفگلو موٹر سائیکل چور گینگ کے03ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان گنجان آباد رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکل پر گلیوں ،محلوں اوراتوار بازاروں میں کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کر لیتے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 5موٹر سائیکلز،2موبائل فونز،2پسٹلز اور12گولیاں برآمد کرلیں۔

مزید :

علاقائی -