فیکڑی ایریا دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی

فیکڑی ایریا دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والا نوجوان سپرد خاک پولیس ملزمان کو ...

لاہور(ملک خیام رفیق)فیکٹری ایرایا کے علا قہ میں دوست کے ہاتھوں قتل ہو نے والا نو جوان اہل خانہ کو روتا ہوا چھوڑ کر منوں مٹی تلے جا سویا۔جنازہ اٹھنے پر مقتول کی بیوہ اور بہن بھائیوں کے دھاڑیں مار مار کر رونے پر محلہ کی فضائسوگوار ، موقع پر موجود ہر شخص کی آنکھ نم ہو گئی،پولیس تا حال ملزم کو گرفتار کر نے میں کامیاب نہ ہو سکی۔تفصیلا ت کے مطابق دو روز قبل بیگم کو ٹ میاں کالونی کا رہا ئشی شہزاد اپنے بھائی اور ساتھی عارف کے ساتھ فیصل آباد سے بس میں واپس لا ہور آرہا تھا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے علا قہ خانپور نہر کے قریب شہزاد کا عارف کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر عارف نے فائرنگ کر کے شہزاد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیاتھا ۔پولیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے لا ش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جس کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔گھر سے نو جوان کی جنازہ اٹھنے پر اہل خانہ کے رونے نے موقع پر موجود ہر شخص کو رلا دیا۔اس موقع پر مقتول کی ماں نے روز نامہ ’’پاکستا ن‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بیٹے کی موت نے تو میری دنیا ہی تاریک کر دی ہے جبکہ مقتول کی ساس کا کہنا تھا کہ ظالموں نے میری بیٹی کو 2ماہ بعد ہی بیوہ کر دیا تھا، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی