پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا تصادم میں 2 پولیس اہلکار زخمی

پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا تصادم میں 2 پولیس اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                       لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاجبکہ تصادم کے دوران 2پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ میں پولیس نے ملک بدی نامی منشیات فروش کے اڈے پر مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا جس پر منشیات فروشوںنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔پولیس اور منشیات فروشوں کے مابین تصادم میں خرم اور نذیر نامی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔دریں اثنا ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے کے لئے تما م ڈویژنل ایس پیز کو خصوصی ہدایات دیں۔ ڈی ایس پی نواں کوٹ فرحت عباس نے پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث اےک ملزم کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے 220بوتلیں شراب برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کو نیازی اڈے سے گرفتار کیا۔ملزم سیب کی پیٹیوں میں شراب کی بوتلیں چھپا کر لے جا رہا تھا ۔دوران تفتیش ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاہور سمیت دیگر اضلاع میں شراب سپلائی کر تا ہے۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

مزید :

علاقائی -