باغبانپورہ ، معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد، کیچڑ میں پھینک دیا

باغبانپورہ ، معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد، کیچڑ میں پھینک دیا

  

لاہور(کرائم سیل) باغبانپورہ کے علاقہ میں معمولی تنازع پر با اثر افراد کا شہری پر تشدد، کیچڑ میں پھینک دیا اورجان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے رہے ،مجمع اکٹھا ہونے پر موقع سے فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کے علاقہ محمود بوٹی کا رہائشی محمد اسحاق گزشتہ روز گھر کی جانب موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ راستے میں اس کی موٹر سائیکل ایک کار سے ٹکرا گئی جس پر کار میں سوار 3افراد نے اس سے تلخ کلامی شروع کر دی اور ان میں سے ایک نے اس پر تشدد شروع کر دیا۔نمائندہ "پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے محمد اسحاق نے بتایا کہ اس کے مزاحمت کرنے پر تینوں افراد نے اسے دھکے دینے شروع کر دیے جس کی وجہ سے وہ ساتھ موجود گندے پانی میں گر گیا جبکہ ملزمان اس کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔مجمع اکٹھا ہونے پر تینوں افراد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آ غاز کر دیا ہے

مزید :

علاقائی -