صوبائی دارلحکومت میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ، آٹھ افرادجاں بحق

صوبائی دارلحکومت میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ، آٹھ افرادجاں بحق
صوبائی دارلحکومت میں ایک مرتبہ پھر فائرنگ، آٹھ افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہزارگنجی کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے آٹھ افرادجاں بحق اوردوزخمی ہوگئے جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دوموٹرسائیکلوں پر سوار تین نامعلوم افراد نے سبزی منڈی کے قریب گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر گاڑی میں سوار آٹھ افراد موقع پرہی جاں بحق ہوگئے تاہم ابتدائی طورپرشناخت نہیں ہوسکی ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق گولیوں سے چھلنی دوافراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
عینی شاہدین کے مطابق سبزی منڈی کے قریب ہزارہ برادری کے لوگ سبزی اور پھل فروٹ منی بس میں لوڈ کررہے تھے کہ فائرنگ کا نشانہ بن گئے ۔ بتایاگیاہے کہ ملزموں کی فائرنگ کے فوراً بعد ہی ایف سی کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی جس میں سوار جوانوں نے حملہ آوروں کا پیچھا بھی کیا، سیکیورٹی فورسز نے دکانیں بند کرانا شروع کردی ہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بتایاگیاہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچ گئی۔
یادرہے کہ تین روز قبل حب کے علاقے ساکران میں بھی جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے آٹھ مزدوروں کو قتل کردیاگیاتھا۔

مزید :

قومی -Headlines -