سندھ میں نئے صوبوں کے مطالبے کیخلاف ہڑتال

سندھ میں نئے صوبوں کے مطالبے کیخلاف ہڑتال
سندھ میں نئے صوبوں کے مطالبے کیخلاف ہڑتال

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبہ پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال اور کراچی سمیت مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سندھ میں صوبوں کے قیام کے مطالبے کےخلاف قومی عوامی تحریک کی اپیل پرنوشہرو فیروز،دادو، پڈعیدن، سکھر ، جیکب آباد،عمر کوٹ، کنری ، میرپور خاص اور سجاول سمیت دیگراضلاع میں ہڑتال جاری ہے جبکہ دکانیں اور پیٹرول پمپ بند، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے۔ اسی طرح حیدرآباد اور نوابشاہ میں بھی جزوی ہڑتال جاری ہے جہاں بعض علاقوں میں دکانیں کھلی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں قومی عوامی تحریک کے کارکنان نے دکانیں بند کرادیں۔

حیدرآباد میں کارکنان نے سندھ کی تقسیم کے خلاف نعرے بازی کی اور احتجاج کیا۔کراچی میں قومی عوامی تحریک کے کارکنان کے احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا ۔

مزید :

قومی -