آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: صدرممنون حسین

آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: صدرممنون حسین
آخری دہشتگردکے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا: صدرممنون حسین

  

گلگت(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے اورشمالی وزیرستان میں آخری دہشت کے خاتمے تک ’ضرب عضب‘ جاری رہے گا۔

 قراقرم یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ گلگت کے آئینی مستقبل کا فیصلہ بہت جلد عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا اور اس کی آئینی اداروں میں نمائندگی کا مسئلہ بھی جلد حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیم کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں جبکہ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے شب روز محنت کررہے ہیں اور پوری قوم خوشحالی کی راہ میں ڈالی جانے والی رکاوٹوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائے۔صدرکا کہنا تھا کہ حکومت نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کررکھا ہے۔

مزید :

گلگت -