پی پی 162شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے اور بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد گلفام کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کے دوان حکمران جماعت کے امیدوار احسان ریاض اور آزاد امیدوار عثمان نثار کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے جبکہ آزاد امیدوار چوہدری عثمان کو تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی حمایت حاصل ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور غیرمتعلقہ افراد کے پولنگ سٹیشن کی حدود میں کھڑاہونے پربھی پابندی ہے ۔
حلقے میں ایک مرتبہ پہلے بھی ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیاگیالیکن سیلاب کی وجہ سے موخر کردیاگیاتھا۔