پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، نجم سیٹھی کو آئی سی سی صدر نامزد کیے جانے کا فیصلہ متوقع

پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، نجم سیٹھی کو آئی سی سی صدر نامزد کیے جانے کا فیصلہ ...
پی سی بی گورننگ بورڈ اجلاس، نجم سیٹھی کو آئی سی سی صدر نامزد کیے جانے کا فیصلہ متوقع

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کااجلاس جاری ہے جس دوران معین خان سے ایک عہدہ واپس لیے جانے اور آئی سی سی صدر کے لیے نجم سیٹھی کو نامز د کیے جانے کا امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔

چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی زیرصدارت ہونیوالے گورننگ باڈی کے اجلاس میں 10میں سے 9اراکین شریک ہیں ، اجلاس میں معین خان کے دوعہدوں ، ویمنز ونگ چیئرپرسن کی تعیناتی اور آئی سی سی صدر کے لیے نامزدگی پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی آئی سی سی کی صدارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اوراُن کی نامزدگی متوقع ہے ۔

مزید :

کھیل -